سب سے چھوٹا اور خود مختار ڈرون تیار

 سب سے چھوٹا اور خود مختار ڈرون تیار

ہالینڈ سے ایک حیران کن خبر آئی ہے جہاں ٹی یو ڈیلفٹ یونیورسٹی کے انجینئرز نے دنیا کا سب سے چھوٹا ڈرون تیار کر لیا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مکمل خودمختار ڈرون کا وزن 72 گرام، چوڑائی 10 سینٹی میٹر ہے اور دو میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے پرواز کرسکتا ہے۔ یونیورسٹی کے ماہرین کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے چھوٹا خودمختار ڈرون ہے۔ ماہرین کے مطابق ڈرون کو فضائی ریس کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن اتنے چھوٹے پیمانے پر ڈرون بنانے کے لئے ابتدائی نوعیت کی کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں اور نئے الگورتھم اور سافٹ ویئر بنائے گئے ہیں۔ دوسری جانب اس کی پرواز کے راستے کے لئے بھی کئی اختراعات پر غور کیا گیا۔ اس ڈرون کو 2 ملین ڈالر کے مصنوعی ذہانت روبوٹک ریسنگ مقابلے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ روبوٹ دوڑ کی شرط ہے کہ وہ مکمل طور پر خود مختار ہوں اور کسی آپریٹر کی بجائے سافٹ ویئر کی مدد سے پرواز کرے۔ اے آئی ریسنگ مقابلے کی انعامی رقم 10 لاکھ ڈالر اور انسانی آپریٹر کو ہرانے والے خودمختار روبوٹ کیلئے اڑھائی لاکھ ڈالر کا انعام رکھا گیا ۔ یونیورسٹی ٹیم کے سربراہ گائیڈو ڈی کرون کہتے ہیں خودمختار ڈرون کا تحقیقی میدان سنجیدہ فن بن چکا ہے۔ ریسنگ ڈرون کے لئے جدید ترین پروسیسرز اور معیاری کیمرے درکار ہوتے ہیں جن کی تنصیب سے ڈرون بھاری ہوجاتا ہے۔ اب ڈرون میں ایک کیمرہ اور ایک پروسیسر نصب ہے لیکن پرواز میں رہنمائی کے لئے خاص طرح کے الگورتھم اور سافٹ ویئر تیار کئے گئے ہیں۔ یعنی پروسیسر اور کیمرے کا کام الگورتھم سے لیا گیا ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟