24 اگست 2019
تازہ ترین
سٹاک ایکسچینج میں خرابی ،کاروبارمعطل

سٹاک ایکسچینج میں خرابی ،کاروبارمعطل

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تکنیکی  خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث کھربوں روپے کی ٹریڈنگ تقریبا آدھے گھنٹے تک معطل رہی۔ سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے پہلے سیشن کے دوران اچانک فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کے نتیجے میں کاروبار معطل ہوگیا۔ کام بند ہونے سے سرمایہ کار پریشان ہوگئے تاہم سٹاک ایکسچینج کی انتظامیہ نے بتایا کہ ٹیکنیکل خرابی پیدا ہونے کے سبب سٹاک ایکسچینج میں کاروبار معطل ہوا ہے۔ تقریبا آدھے گھنٹے کی محنت کے بعد اس تکنیکی نقص کو دور کرکے فوری طور پر ٹریڈنگ دوبارہ شروع کردی گئی۔  انتظامیہ نے ضائع ہونے والے وقت کو پورا کرنے کےلیے اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا وقت 30 منٹ بڑھا دیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے لیے دو سیشن منعقد کیے جاتے ہیں۔  پہلا سیشن 9 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوکر 12 بجے تک جاری رہتا ہے جس کے بعد 12 بجے سے سوا 2 بجے تک وقفہ ہوتا ہے۔ دوسرا سیشن دوپہر ڈھائی بجے سے شام ساڑھے چار بجے تک جاری رہتا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟