25 جون 2019
سابق کرکٹرز کے ٹیم کو اہم مشورے

سابق کرکٹرز کے ٹیم کو اہم مشورے

سابق کرکٹرز نے قومی ٹیم کوکینگروزکیخلاف جارحانہ انداز اپنانے کا مشورہ دیدیا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے کہا کہ قومی ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف مثبت کرکٹ کھیلی، کینگروزکوقابوکرنے کے لئے بھی جارحانہ انداز اپنانا ہوگا۔ میچ میں قومی ٹیم کو کوئی تبدیلی نہیں کرنی چاہئے اور مثبت ذہن کے ساتھ میدان میں اترنا چاہئے۔  انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم ورلڈکپ کھیل رہی ہے اور سب کو اس کی سپورٹ کرنی چاہئے، سابق سپنر نے ورلڈکپ کے اہم میچز بارش کی نذر ہونے کو آئی سی سی کی ناقص حکمت عملی کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے سے نمٹنے کے لئے آئی سی سی کوغور و فکر کرنا ہوگا۔ سابق ٹیسٹ فاسٹ بائولرعاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان ٹیم انگلینڈ کے خلاف میچ میں کامیابی کے بعد اچھے ردھم میں ہے اس لئے توقع ہے کہ آج کے میچ میں بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کے لئے تینوں شعبوں میں کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہو گا۔ سابق کرکٹر الیاس نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ کے لئے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کی جائے اورانگلینڈ کیخلاف میچ والا بیٹنگ آرڈر برقرار رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ حفیظ اور بابراعظم کو پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے، بائولرز کو اضافی رنز دینے سے گریز کرتے ہوئے اپنی فیلڈنگ کے مطابق گیندیں کرنا ہونگی ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟