19 ستمبر 2019
تازہ ترین
سی این جی کی قیمت میں 3 روپے اضافے کا اعلان

سی این جی کی قیمت میں 3 روپے اضافے کا اعلان

 آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن پنجاب نے کمپریسڈ نیچرل گیس(سی این جی) کی فی لیٹر قیمتوں میں 3 روپے اضافہ کا اعلان کردیا ہے۔ ملک میں ڈالر اور پٹرول کے بعد سی این جی بھی مہنگی ہوگئی ۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے فی لیٹر قیمتوں میں 3 روپے اضافہ کردیا ، جس  سے فی لیٹر قیمت 79 روپے 90 پیسے سے بڑھ کر 82 روپے 79 پیسے ہوگئی ۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین کیپٹن (ر) شجاع انور نے کہا کہ چند روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں 7 روپے اضافہ کے باعث قیمت بڑھانا پڑی، سی این جی کی قیمتیں براہ راست ڈالر کی قیمتوں سے جڑی ہیں اس لئے اس میں اضافہ نا گزیر ہے۔ واضح رہے کہ دو مئی کو ڈالر کی قیمت 141 روپے 48 پیسے تھی جو 17 مئی کو 149 روپے ہوگئی  جبکہ اوگرا نے بھی آئندہ مالی سال کے لئے گیس کی قیمت میں 47 فیصد اضافے کی سفارش کردی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟