17 اپریل 2021
تازہ ترین
 رتیش دیش مکھ سرفراز احمد کی حمایت میں بول بڑے

 رتیش دیش مکھ سرفراز احمد کی حمایت میں بول بڑے

 کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی پے درپے شکست کے بعد ٹیم اور خاص طور پر کپتان سرفراز احمد شدید تنقید کی زد میں ہیں، تاہم بھارتی اداکار رتیش دیش مکھ سرفراز کی حمایت میں بول پڑے۔ پاک بھارت میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی نے کرکٹ شائقین کو مایوس کر دیا ، جس کے بعد کھلاڑیوں کو تنقید کا سامنا ہے یہاں تک کہ انگلینڈ میں ان کے ساتھ ہراسانی کے مختلف واقعات بھی پیش آئے۔ گزشتہ دو روز سے ایک ویڈیو بھی وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کرکٹ مداح کپتان سرفراز احمد کو نازیبا الفاظ سے نواز رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز اپنے بیٹے کے ہمراہ ہیں نازیبا الفاظ پر انہیں شدید غصہ آتا ہے لیکن وہ اپنے جذبات پر قابو پا کر آگے بڑھ جاتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر شائقین جہاں قومی کرکٹ ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے وہیں مداح کپتان سرفراز کو سپورٹ کرتے ہوئے بھی دکھائی دیئے۔ بھارتی اداکار رتیش دیش مکھ نے بھی ٹویٹر پر سرفراز احمد کو سپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں ہر کپتان نے اہم میچ میں شکست کھائی ہے، سرفراز اس (ہراسانی) کے حقدار نہیں، یہ ہراسانی ہے اور وہ اپنے بچے کے ساتھ ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟