21 اگست 2019
تازہ ترین
روزے میں پیاس کی شدت سے بچنے کا طریقہ

روزے میں پیاس کی شدت سے بچنے کا طریقہ

پانی زندگی کے لئے نہایت ضروری ہے ۔ انسان کھانا کھائے بغیر تو چند دن تک رہ سکتا ہے لیکن پانی کے بغیر زندہ رہنا بہت مشکل ہے ۔ رمضان کا بابرکت مہینہ شروع ہوچکا ہے اور گرمی بھی عروج پر ہے تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ چودہ گھنٹے کے روزے میں پیاس کی شدت سے کیسے بچا جاسکتا ہے ۔ پانی کی کمی جسم کی کارکردگی پر اثر انداز ہوتی ہے، اس لئے ان مسائل سے بچنے کے لئے زیادہ پانی پینا نہایت ضروری ہے۔ میٹھے جوس وزن بڑھاتے ہیں اس لئے بہتر ہوگا کہ افطار کے وقت سادہ پانی اور چند کھجوروں سے روزہ کھولیں ۔ سافٹ ڈرنکس بالکل نہ لیں کیونکہ ان میں موجود گیس اور کیفین گردوں کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے ۔ سحری میں آٹھ اونس کے دو گلاس پانی پیئیں ۔اکثر لوگ سحری میں گلاس پر گلاس پانی پیتے رہتے ہیں ایسا کرنے کے بجائے افطار اور سحری کے دوران وقفے وقفے سے پانی پیئں۔ تراویح پڑھنے جائیں تو پانی کی بوتل ساتھ لے جانا نہ بھولیں ۔افطار سے سحری تک دس سے بارہ گلاس پانی دن بھر کے لئے کافی ہیں ۔ مرغن اور مصالحے دار کھانوں سے گریز کریں کیونکہ یہ کھانے پیاس کو بڑھاتے ہیں ۔اگر آپ سحری یا افطارمیں ایسے کھانے کھائیں گے تو دن بھر پیاس لگے گی ۔ان کے بجائے ہلکے کھانوں اور ایسی غذائوں کو استعمال کریں جن میں پانی وافر مقدار میں موجود ہو جیسے کھیرا،ٹماٹر،تربوز،اسٹرابیری ،سیب اورپالک کھائیں۔ تازہ پھل اور سبزیوں میں پانی اور فائبر کی وافر مقدار ہوتی ہے جس سے پیٹ زیادہ وقت تک بھرا ہوا رہتا ہے اور پیاس بھی نہیں لگتی۔ اس کے علاوہ سحری میں دودھ اور دہی کا استعمال کریں ۔ خود کو گرمی سے بچائیں اوراپنے زیادہ تر کام ٹھنڈے وقت میں کریں۔ اگر آپ کا کام گھر سے باہر کا ہے تو مسلسل دھوپ میں رہنے کے بجائے کچھ دیر کے لئے سائے میں ہو جائیں ۔اس طرح آپ کو پسینہ کم آئے گا اور جسم میں پانی کی کمی نہیں ہوگی۔ اپنے کھانوں اور سلاد میں نمک کم ڈالیں ۔اس کے علاوہ بہت نمکین چیزیں اور اچار کھانے سے گریز کریں کیونکہ جسم میں زیادہ نمک کی وجہ سے جسم میں زائد پانی جمع ہونا شروع ہوجاتا ہے اور جسم پھولنے لگتا ہے۔ روزے میں زیادہ سے زیادہ قرآن پاک کی تلاوت کریں ۔اس سے آپ کا حلق تر رہے گا اور پیاس بالکل نہیں لگے گی۔ روزہ کھولتے وقت بہت زیادہ ٹھنڈا پانی آپ کی پیاس بجھانے کے بجائے خون کی نالیوں کے سکڑنے کا باعث بنتا ہے او ربد ہضمی کرتا ہے اس لئے روزہ کھولتے وقت سادہ یا کم ٹھنڈا پانی پیئں ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟