17 اپریل 2021
تازہ ترین
روہت شرما نے بھارتی شائقین کے زخم تازہ کر دیئے

روہت شرما نے بھارتی شائقین کے زخم تازہ کر دیئے

 بھارتی اوپنر روہت شرما نے مداحوں کو ایک مرتبہ پھر 2017 میں چیمپئنز ٹرافی کی بدترین شکست کی یاد دلا دی جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ روہت شرما نے 2013 کی چمپئنز ٹرافی کی ماضی کی تصویر شئیر کرتے ہوئے غلط ہیش ٹیگ کا استعمال کیا جو کہ ان کے لئے کافی بھاری پڑ گیا ، جسے بعد ازاں ڈیلیٹ کرنا پڑا۔ روہت شرما نے 2013 کی چیمئنز ٹرافی کی جیت کی تصویر شئیر کی لیکن اسی کے ساتھ یہ غلطی کر بیٹھے کہ ہیش ٹیگ میں 2017 لکھ دیا، ان کی اس غلطی نے  پاکستان کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کی عبرتناک شکست سے بھارتی شائقین کو لگنے والے زخموں کو دوبارہ تازہ کردیا۔ 2017  کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ روہت شرما کی ٹویٹ کے بعد مداحوں کے ردعمل میں کافی دلچسپ تبصرے سامنے آئے ہیں، بھارتی اوپنر کا کسی نے مذاق اڑیا تو کسی نے کہا کہ اسے ٹھیک کیا جائے جبکہ بعض ٹویٹر صارفین نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ہیش ٹیگ تو سہی لگا لیتا بیٹا، کیوں پرانی باتیں یاد دلا رہا ہے۔ ایک صارف نے روہت شرما کو مذاق کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ "پاکستان کا کوچ بن گیا ہے کیا، ہم 2013 میں جیتے ہیں 2017 میں نہیں ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟