28 مئی 2020
تازہ ترین
روس،کریش لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی، 41مسافر ہلاک

روس،کریش لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی، 41مسافر ہلاک

مسافر طیارے میں کریش لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی ، جس کے بعد 41 مسافر ہلاک ہوگئے۔ روسی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ماسکو کے شیرمیٹیوووا ہوائی اڈے پرمسافر بردار طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد آتشزدگی سے دو بچوں سمیت 41 مسافر ہلاک ہوگئے۔ سخوئی سپرجیٹ طیارے میں 80 افراد سوار تھے۔ جہاز نے ماسکو سے ایک اور روسی شہر کیلئے پرواز بھری تھی، تاہم عملے نے کچھ دیر بعد ہی گڑبڑکا سگنل دے دیا۔ فضا میں ہی جہاز میں آگ کے شعلے بلند ہوگئے جو کریش لینڈنگ کے دوران شدت اختیار کرگئے۔ ذرائع کے مطابق مسافر طیارہ ہنگامی لینڈنگ کی پہلی کوشش میں ناکام رہا۔ سوشل میڈیا پر دکھائی جانے والی ویڈیوزمیں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافروں نے آئر فلوٹ نامی جلتے جہاز سے نکلنے اور بھاگنے کے لئے ہنگامی راستے سے نکلنے والی سلائیڈز کا استعمال کیا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟