23 مئی 2019
تازہ ترین
روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم دنیا کو دیکھنے والے صحافی رہا

روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم دنیا کو دیکھنے والے صحافی رہا

میانمار کی حکومت نے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و ستم سے دنیا کو باخبر کرنے والے  خبر رساں ادارے رائٹر کے 2 صحافیوں کو جیل سے رہا کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روہنگیا مسلمانوں پر میانمار آرمی کے ظلم و ستم سے کو بے نقاب کرنے کے جرم میں اسیر رائٹرز کے 2 صحافیوں کو رہا کر دیا گیا ہے، دونوں صحافیوں کو 17 اپریل کو صدارتی عام معافی کے اعلان کے بعد دوسرے بہت سے قیدیوں کے ہمراہ رہا کیا گیا۔ دونوں صحافیوں نے جیل سے رہائی کے بعد بھی صحافتی ذمہ داریاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے صحافیوں کیاؤ سوئے اور والون کو 2017 میں گرفتار کیا گیا تھا، وہ میانمار فوج کی ایک کارروائی میں روہنگیا اقلیت سے تعلق رکھنے والے 10 مردوں کی ہلاکت کے واقعے کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ عدالت نے دونوں صحافیوں کو سات سات سال قید کی سزا سنائی تھی اور وہ 521 دن قید میں رہے۔ رائٹرز کے دونوں صحافیوں کی گرفتاری پر میانمار کی حکومت اور رہنما سان آنگ سوچی کو شدید تنقید کا سامنا تھا، دوران حراست دونوں صحافیوں کو پولٹرز پرائز سے بھی نوازا گیا تھا۔ صحافیوں نے رہائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کٹھن حالات میں یکجہتی کا اظہار کرنے والے خیر خواہوں کا شکریہ ادا کیا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟