18 ستمبر 2019
تازہ ترین
رنگ میں بھنگ نہ ڈالیں، اقراعزیز

رنگ میں بھنگ نہ ڈالیں، اقراعزیز

نامور ٹی وی اداکارہ اقرا عزیز نے ان پر اور یاسر حسین پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے کام سے کام رکھیں اور رنگ میں بھنگ نہ ڈالیں۔ لکس سٹائل ایوارڈز کے دوران یاسر حسین کی جانب سے اقراعزیز کو شادی کی پیشکش کرنے کے انداز کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔ صارفین کاخیال ہے کہ کسی کو شادی کی پیشکش کرنے میں کوئی برائی نہیں لیکن جو انداز یاسر حسین نے اختیار کیا وہ صحیح نہیں تھا۔ اس واقعے کے تقریباً چار دن بعد اقرا عزیز نے منگنی کی انگوٹھی کی تصویر شیئرکراتے ہوئے  تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے میری یہ خوشی اتنی بڑی ہے کہ مجھے صرف اچھی باتیں اور دعائیں سنائی دے رہی ہیں۔ یاسر حسین نے پوری دنیا کے سامنے اپنی محبت کا اظہار کیا جس کے لئے بہت ہمت چاہئے ہوتی ہے اور میں بہت خوش ہوں۔ انہوںنے مزید کہا کہ اگر لڑکی شادی کی پیشکش کرتے وقت روتی نہیں بلکہ اس خوشی کے لمحے کو ہنس کر انجوائے کرتی ہے تو یہ نہیں کہتے کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا، رنگ میں بھنگ نہ ڈالیں اور اپنی خوشی کا انتظار کریں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟