22 جولائی 2019
تازہ ترین
 وائٹ ہائوس میں افطار ڈنر کا اہتمام

وائٹ ہائوس میں افطار ڈنر کا اہتمام

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وائٹ ہائوس میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ امریکی صدر کی جانب سے پیر کی شب وائٹ ہائوس میں سالانہ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم سفارتی رہنمائوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر امریکی صدر نے نیوزی لینڈ کی مسجد میں ہونے والے حملے، سری لنکا،کیلی فورنیا اور پیٹسبرگ حملے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ہم دہشتگردی کے عفریت کو شکست دیں گے۔ افطار ڈنر سے خطاب میں امریکی صدر نے عالمی امن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ایک ایسے مقام کے طور پر سامنے آیا ہے جہاں ہر مذہب کے لوگ تحفظ کے ساتھ رہ سکتے ہیں اور آزادی کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟