رانگ نمبر2  اور چھلاوا میں کڑا مقابلہ جاری

رانگ نمبر2  اور چھلاوا میں کڑا مقابلہ جاری

عیدالفطرپرریلیز ہونے والی فلمیں رانگ نمبر2 اور چھلاوا میں بزنس سے متعلق کڑا مقابلہ جاری ہے۔ اس عید الفطرپرشائقین کوہدایت کار یاسر نواز نے رانگ نمبر 2 اور وجاہت رئوف نے چھلاوا کے روپ میں خوبصورت فلموں کی عیدی دی۔ دونوں فلمیں کہانی اور کاسٹ کے اعتبار سے بہترین ہیں یا یوں کہئے کہ دونوں فلموں میں وہ تمام مصالحہ موجود ہے جسے دیکھنے کے لئے شائقین پیسے خرچ کرکے سینما کا رخ کرتے ہیں، لہٰذا دونوں ہی فلمیں شائقین کو متاثرکرنے میں کامیاب رہی ہیں اور خوب بزنس کررہی ہیں۔ جہاں فلم  رانگ نمبر2 ریلیز کے 5 روزمیں 11 کروڑ5 لاکھ کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی وہیں وجاہت رئوف کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم  چھلاوا نے 5 دنوں میں 11 کروڑ18 لاکھ کمالئے۔ دونوں فلموں کے بزنس میں محض چند لاکھ کا ہی فرق ہے، تاہم یہ فرق کوئی معنی نہیں رکھتا کیونکہ کبھی  رانگ نمبر2 چند لاکھ کے فرق سے آگے بڑھ جاتی ہے اور کبھی چھلاوا چند لاکھ کے فرق سے بازی مار لیتی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟