ٹرام ڈرائیورز کے مابین ٹرام بائولنگ کا مقابلہ

ٹرام ڈرائیورز کے مابین ٹرام بائولنگ کا مقابلہ

بیلجیئم کے دار الحکومت برسلز میں 8 ویں سالانہ دلچسپ ٹرام ڈرائیورز چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ڈرائیورز کو ٹرام کے ذریعے بڑی سی بال کو ٹکر مار کر دور کھڑی کونز کو گرانا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مقابلے کے دوران ٹرام بائولنگ کے دلچسپ کھیل کا بھی انعقاد کیا گیا ، جس میں ڈرائیورز ٹرام کے ذریعے بڑی سی بال کو ٹکر مار کر دور کھڑی کونز کو گرانے کی کوشش کرتے رہے۔ اس دلچسپ مقابلے کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد نے یہاں کا رخ کیا اور ڈرائیورز کو ان کی کارکردگی پر داد دی۔ اس مقابلے کی سب سے بڑی خصوصیت ٹرام ڈرائیورز کی رفتار کنٹرول کرنے کی مہارت تھی جس کو استعمال کرتے ہوئے بال کے ذریعے کونز کو معینہ وقت کے اندر گرانا تھا، اس مشکل کام کو چند ڈرائیورز ہی سرانجام دے سکے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟