17 اگست 2019
تازہ ترین
راکھی ساونت کی پاکستانی جھنڈے کیساتھ تصویر وائرل

راکھی ساونت کی پاکستانی جھنڈے کیساتھ تصویر وائرل

 تنازعات کی ملکہ راکھی ساونت کی پاکستانی جھنڈے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ سکینڈل کوئین کے نام سے مشہور بالی وڈ اداکارہ اور ڈانسر راکھی ساونت ہمیشہ ہی کسی نہ کسی تنازع کا شکار رہتی ہیں اور اب انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر پاکستانی جھنڈے کے ساتھ تصویر شیئر کرائی ہے۔ راکھی ساونت کی پاکستانی جھنڈے کے ساتھ تصویر نے سوشل میڈیا پرط وفان مچا دیا اور ان کے مداح یہ جاننے کے لئے بے تاب ہیں کہ آخر راکھی ساونت پاکستانی جھنڈے کے ساتھ کیا کررہی ہیں۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ راکھی بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے خلاف میدان میں آگئی ہیں اور پاکستان اور پاکستانی فنکاروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے انہوں نے پاکستانی جھنڈے کے ساتھ تصویر شیئر کرائی ، تاہم راکھی نے اپنے مداحوں کے ذہنوں میں کلبلاتے سوالوں کا جواب بھی خود ہی دے دیا ۔ راکھی نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ وہ دراصل ایک فلم  دھارا370 میں کام کر رہی ہیں ، جس میں وہ ایک پاکستانی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں۔ یہ بھی فلم کا سین ہے جس میں پاکستانی اورکشمیری بارڈر کو دکھایا گیا۔ راکھی ساونت نے ایک اور ویڈیو میں کہا کہ پاکستان کے لوگوں کے سینے میں بھی دل ہوتا ہے، پاکستانی بہت پیارے ہوتے ہیں، سب برے نہیں ہوتے، کچھ لوگ ہوتے ہیں جو اپنے ہی ملک و قوم کے خلاف ہوتے ہیں اور بچوں سے جہاد کرواتے ہیں، ہر ملک میں کوئی نہ کوئی برا ہوتا ہی ہے۔ میں پاکستان کی اور پاکستانیوں کی بہت عزت کرتی ہوں۔ کچھ لوگ ہوتے ہیں جو کشمیریوں کو اور ہندوستانیوں کو سرحد پار کرواتے ہیں ان کی مدد کرتے ہیں وہ بہت نیک ہوتے ہیں اور میں ایسے لوگوں کی بہت عزت کرتی ہوں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟