21 اگست 2019
تازہ ترین
راکھی ساونت کے بھارتی فوج ، عوام اور میڈیا سے 4 سوال

راکھی ساونت کے بھارتی فوج ، عوام اور میڈیا سے 4 سوال

بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے بھارتی فوج، عوام اور میڈیا سے چار سوال پوچھ لئے۔ راکھی ساونت کہتی ہیں کہ نریندرمودی بغیربلاوے کے پاکستان کے سابق وزیر اعظم نوازشریف سے جا کرمل لیں توکوئی بات نہیں، فن کاروں کے آنے جانے پر پابندی کیوں ہے؟ سکینڈل کوئین کے نام سے مشہور بالی وڈ اداکارہ اور ڈانسر راکھی ساونت نے کہا کہ ہماری ٹینس سٹار ثانیہ مرز ا ہندوستان کی جان اور شان ، بھارت کی نمائندگی کرتی ہیں، انہوں نے تو پاکستان میں شادی کی ہے، ان سے تو کوئی کچھ نہیں پوچھتا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مجھے میرے 4 سوالوں کے جواب دے دیں پھر میں بتائوں گی کہ میں نے پاکستان کا جھنڈا اپنے جسم پر کیوں لپیٹا ۔ واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کا نام ہمیشہ کسی تنازع کے ساتھ جڑ کر ہی سامنے آتا ہے۔ رواں ماہ انہوں نے انسٹاگرام اکائونٹ پر پاکستانی پرچم کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔ بعدازاں انہوں نے اپنے مداحوں کو جواب دینے کے لئے ایک ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے وضاحت کی ہے کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا۔ راکھی نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ وہ دراصل ایک فلم دھارا 370 میں کام کررہی ہیں اور اس فلم میں وہ ایک پاکستانی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں۔ یہ اسی فلم کا ایک سین ہے جس میں پاکستانی اور کشمیری بارڈر کو دکھایا گیا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟