ری سائیکل پلاسٹک سے بنا وہیل کا مجسمہ

 ری سائیکل پلاسٹک سے بنا وہیل کا مجسمہ

 امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں امریکی فنکارنے رضاکاروں کیساتھ ملکر پہلے سمندر سے لاکھوں پلاسٹک سے بنی بوتلیں، کھلونے و دیگر اشیا جمع کیں اور پھر انہیں ری سائیکل کرکے ایک وہیل کا ڈھانچہ بنایا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پلاسٹک سے بنے اس مجسمے کو مونٹری بے ایکوریم میں رکھا گیا ۔ مجسمے کی تیاری کا مقصد ماحول میں پلاسٹک اور اس سے بنی اشیا کے بڑھتے استعمال اور نقصانات سے آگاہی تھا۔ خصوصاً سمندروں میں آبی جانوروں کی پلاسٹک کھانے سے اموات بھی اس مجسمے کی تیاری کا اہم موضود تھا۔ واضح رہے کہ 84 فٹ 11انچ لمبے، 26فٹ 6 انچ چوڑے اور 13فٹ 10 انچ اونچے دیوہیکل مجسمے کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کر لیا گیا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟