15 ستمبر 2019
تازہ ترین
پشاورسے کراچی جانے والی مال گاڑی کو حادثہ،ٹرینوں کی آمدورفت معطل

پشاورسے کراچی جانے والی مال گاڑی کو حادثہ،ٹرینوں کی آمدورفت معطل

پشاورسے کراچی جانے والی مال گاڑی کو حادثہ  پیش آیا جس سے 13 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں۔  سندھ کے ضلع نوشہروفیروزکے علاقے پڈعیدن میں مال گاڑی کی 13 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، جس کے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی، دیگرمسافرٹرینوں کومتعدد اسٹیشنزپرروک لیا گیا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے پولیس کے مطابق متاثرہ ٹریک کی بحالی کے لیے کوٹری سے امدادی ٹرین طلب کرلی گئی ہے تاہم ٹریک کی مکمل  بحالی میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟