21 ستمبر 2019
تازہ ترین
پراپرٹی ٹیکس کی مدت اور شرح میں کمی کا فیصلہ

پراپرٹی ٹیکس کی مدت اور شرح میں کمی کا فیصلہ

 فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پراپرٹی ٹیکس کی چھوٹ کی مدت اور شرح میں کمی کا اصولی طور پر فیصلہ کرلیا۔ ایف بی آر نے پراپرٹی ٹیکس کی چھوٹ کی مدت اور شرح میں کمی کا اصولی طور پر فیصلہ کیا ، جس کا اعلان حکومت کی جانب سے کل کیا جائے گا۔ اس وقت پراپرٹی ملکیت کے 3 سال کے اندر فروخت کرنے پر ٹیکس عائد ہے جبکہ 3 سال بعد پراپرٹی فروخت کرنے پر ٹیکس کی شرح صفر ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب سے تعمیر شدہ گھر یا فلیٹ پر4 سال بعد فروخت پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا، جبکہ چار سال سے پہلے فروخت کرنے پر 50 لاکھ کی پراپرٹی پر 5 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہوگا۔ 30 جون کے بعد پراپرٹی ملکیت کے 10 سال کے اندر فروخت کرنے پر15 فیصد ٹیکس کی تجویز ہے۔ نئے فنانس بل میں تجویز کردہ 10 سالہ مدت کے بعد پراپرٹی فروخت کرنے پرٹیکس کی شرح صفر ہوگی۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق حکومت پراپرٹی سیل کرنے کے ٹیکس کی مدت 10 سال سے کم کرنے کے علاوہ ٹیکس ریٹ کی شرح بھی 15 فیصد سے کم کرنا چاہتی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟