20 ستمبر 2019
تازہ ترین
پریانکا کیساتھ کام کرنے پر وار کو ترجیح دی، شمعون

پریانکا کیساتھ کام کرنے پر وار کو ترجیح دی، شمعون

 پاکستانی اداکار شمعون عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی وڈ اداکارہ پریانکاچوپڑا کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے فلم  وار کرنے کو ترجیح دی۔ پاکستان شوبزانڈسٹری میں ان دنوں نئے نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں پچھلے کچھ عرصے میں کئی پاکستانی فنکاروں نے بالی وڈ میں کام کی پیشکش کے حوالے سے لب کشائی کی ، جن میں اداکارہ مہوش حیات، عائزہ خان اور دانش تیمور وغیرہ شامل ہیں اور اب ان میں اداکار شمعون عباسی کا بھی اضافہ ہوگیا ۔ حال ہی میں شمعون عباسی نے ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ فلم  وار کی شوٹنگ کے دوران انہیں  رانگ نمبر2 کے پروڈیوسر حسن ضیا کا فون آیا ، انہوں نے بتایاکہ وہ اس وقت دہلی میں بالی وڈ فلمساز وشال بھردواج کے ساتھ موجود ہیں اور وشال  تمہیں پریانکا چوپڑا کے ساتھ کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس دوران فلم وار کی شوٹنگ کررہے تھے لہٰذا انہوں نے حسن ضیا کو کہا کہ میں اس وقت ایک پاکستانی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوں جس پر حسن ضیا نے کہاکہ چھوڑو اس فلم کو دہلی آجائو، تاہم شمعون عباسی نے کہا کہ میں  وار کی شوٹنگ کی وجہ سے ابھی نہیں آسکتا، لیکن میں بعد میں آجائوں گا جس پر حسن ضیا نے غصہ کرتے ہوئے کہا کہ تم کہنا چاہ رہے ہو میں پریانکا چوپڑا کو کہوں کہ تمہارے لئے انتظار کرے جس پر میں نے کہا ہاں، لیکن  انہوں نے مجھے نا کردی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کا کوئی پچھتاوا نہیں ہے کہ میں نے پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم نہیں کی بلکہ مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ میں نے فلم وار میں کام کرکے پاکستان کا نام روشن کیا اور میں اپنے ملک میں رہ کر اپنی انڈسٹری کے لئے ہی کام کرنا چاہتاہوں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟