23 جولائی 2019
تازہ ترین
پاس ورڈ بتائے بغیر وائی وفائی تک رسائی ممکن

پاس ورڈ بتائے بغیر وائی وفائی تک رسائی ممکن

انٹرنیٹ صارفین بغیر پاس ورڈ بتائے اپنا وائی فائی کنکشن دوسروں کے ساتھ شیئر کرسکیں گے۔  انٹرنیٹ کے استعمال کے لئے مہمانوں، دوستوں اور اجنبیوں کے ساتھ بہ وقت ضرورت وائی فائی شیئر کرنے میں پاس ورڈ چوری ہونے کا احتمال رہتا ہے جس سے آپ اپنے انٹرنیٹ ڈیٹا سے محروم ہوسکتے ہیں لیکن ساتھ ہی دوستوں کو ناراض بھی نہیں کیا جا سکتا۔ ٹیکنالوجی کی اس دوڑ میں ہر مشکل کا حل موجود ہے اور ہر چیز کا توڑ موجود ہے، تو ایسا کیسے ممکن ہو سکتا ہے کہ صارفین کی اس دقت کو دور نا کیا جاسکے۔ تو جان لیں کہ اب پاس ورڈ ظاہر کئے بغیر کیو آر کوڈ کے ذریعے وائی فائی تک رسائی دی جاسکتی ہے۔ وائی فائی پاس ورڈ کو کیو آر کوڈ میں تبدیل کرنے کے لئے ویب سائٹس موجود ہیں جو گوگل پر سرچ کی جاسکتی ہیں، qrstuff.com جیسی ویب سائٹ پر جائیں اور وائی فائی نیٹ ورک یا وائی فائی لوگ ان کا انتخاب کریں۔  وائی نیٹ ورک کا نام لکھیں، پاس ورڈ کا اندراج کریں، WPA  کا انتخاب کریں۔ اس کے بعد کیو آر کوڈ تشکیل دیا جاسکے گا جسے بآسانی ڈائون لوڈ کیا جا سکتا ہے، لیجئے آپ کے وائی فائی پاس ورڈ کا کیو آر کوڈ تیار ہے، کیو آر کوڈ کی سافٹ کاپی محفوظ رکھیں اور اسے عزیز و اقربا کو دے دیں جو پاس ورڈ کے بغیر ہی بآسانی کنیکٹ ہوجائیں گے۔ یہ سہولت دو برس قبل آئی تھی لیکن کامیابی کا تناسب اچھا نہیں تھا، بعد ازاں اس ٹیکنالوجی کو مزید بہتر کیا گیا، نئی ویب سائٹس اور ایپس کے ذریعے اس عمل کو مزید آسان، موثر اور قابل عمل بنا دیا گیا ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟