پالتو کتا بچی کی نگرانی پر مامور

پالتو کتا بچی کی نگرانی پر مامور

عام طور پر بچے اپنے والدین کو چکمہ دے کر ہوم ورک کے دوران موبائل فون استعما ل کرنے لگتے ہیں لیکن چین میں ایک والد نے اس کا آسان حل ڈھونڈ نکال۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے گیوزہائو کے رہائشی ایک شخص نے اپنی بچی کی ہر وقت خود نگرانی کی بجائے یہ کام پالتو کتے کے حوالے کر دیا، کتے کو ایسے ٹریننگ دی ہے کہ وہ بچی کے ہوم ورک کے دوران مکمل دھیان رکھتا ہے کہ وہ موبائل فون استعمال نہ کر پائے۔ کتا بھی اپنی ڈیوٹی خوب نبھاتا ہے اور کسی ہیڈ ماسٹر کی طرح بچی کے پاس کھڑے ہوکر اس پر نظر رکھتا ہے کہ ہوم ورک کی بجائے موبائل فون پر کوئی ویڈیو گیم تو نہیں کھیلی جا رہی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟