22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مائوں کا دن منایا جارہا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مائوں کا دن منایا جارہا

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مائوں کا دن منایا جارہا ہے۔  ہر سماج، قوم، قبیلے اور مذہب میں والدین کو بنیادی اور کلیدی اہمیت حاصل ہے۔ ماں کا مرتبہ دنیا بھر میں تسلیم شدہ ہے۔ اسے کسی بھی گواہی کی ضرورت نہیں ہے کہ سچائی، اخلاص، ایثار کا مجسم ہے ماں! ماں کا چہرہ دنیا کا سب سے حسین چہرہ ہے کہ جسے دیکھنا خالق کائنات زیارت کعبہ کے مترادف قرار دیتا ہے. ماں وہ ذات ہوتی ہے جو نسل انسانی کو ناصرف آگے بڑھاتی ہے بلکہ اس کی گود ہی انسان کی پہلی تعلیمی درس گاہ ہوتی ہے۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق 1967 سے ہر سال مئی کے دوسرے اتوارکو تمام رکن ممالک میں مائوں کی عظمت، ان کی اہمیت وافادیت، ان کے حقوق کو اجاگر کرنے کیلیے ورلڈ مدرز ڈے منایا جاتا ہے۔ اسی مناسبت سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماں کی عظمت کے حوالے سے سرکاری سطح پر تقریبات منعقد کی جارہی ہیں، جس میں ماں کی ممتا کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد ماں کے مقدس رشتے کی عظمت و اہمیت کو اجاگر کرنا اور ماں کے لئے عقیدت، شکر گزاری اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔ اس دن بچے اپنی ماں کو خوش کرنے کے لئے خاص اہتمام بھی کرتے ہیں۔ وہ اپنی ماں کوتحائف بھی پیش کرتے ہیں جوروایتی پھولوں سے لےکر تہنیتی کارڈزاورقیمتی چیزوں تک محیط ہوتے ہیں۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے مائوں کے عالمی دن کے موقع پر ٹوئٹ کی ہے کہ ماں پیار، خیال، حفاظت اور بےلوث ہونے جیسے لافانی احساسات کا نام ہے۔ ماں صرف ایک مادی رشتے کا نام نہیں، اگر ایسا ہوتا تو ان کے جانے سے یہ رشتہ ختم ہو جاتا۔ آج کے دن تمام مائوں بالخصوص ہمارے بہادر شہدا کی بہادر مائوں کو سلام۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟