16 دسمبر 2019
تازہ ترین
پاکستان نے تمام پروازوں کے لئے فضائی حدود کھول دیں

پاکستان نے تمام پروازوں کے لئے فضائی حدود کھول دیں

پاکستان نے تمام پروازوں کے لئے اپنی فضائی حدود کھول دی ہیں۔ پاکستان نے پاک بھارت کشیدگی کے بعد 27 فروری سے بند تمام پروازوں کے لئے فضائی حدود کھول دی۔ اس سلسلے میں سول ایوی ایشن نے نوٹم جاری کردیا ۔ جس کے بعد تمام روٹس کے طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرسکیں گے۔ فضائی حدود کی بندش ختم ہونے کے بعد لاہور سے نئی دہلی، بنکاک، کوالالمپور، سری لنکا اور ارمچی کی پروازیں بحال ہوگئی ہیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ابھی تک شمال سے جنوب اور جنوب سے شمال کے صرف تین روٹ کھلے تھے، تاہم اب تمام روٹس پروازوں کے لئے کھول دیئے گئے ہیں، جس کے بعد اب بھارتی ایئر لائنز بھی پاکستانی ایئر سپیس استعمال کر سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ رواں برس پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان نے 27 فروری کو اپنی تمام فضائی حدود اور ایئرپورٹس کو بند کر دیا تھا ، تاہم چند روز بعد اہم ہوائی اڈے کھول دیئے گئے تھے، ابتدائی طور پر ابتدائی طور پر 3 روٹس کھولے گئے تھے۔ تاہم مشرقی حدود نہیں کھولی گئی تھیں جس سے صرف پاکستان کو یومیہ 15 کروڑ روپے کا نقصان ہورہا تھا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟