21 ستمبر 2019
تازہ ترین
پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 21 سال مکمل، کانفرنس اور تقریبات کا انعقاد

پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 21 سال مکمل، کانفرنس اور تقریبات کا انعقاد

پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 21 سال مکمل ہوگئے اور اسی مناسبت سے آج ملک بھر میں یومِ تکبیر منایا جارہا ہے۔ یوم تکبیر ہر سال 28 مئی کو منایا جاتا ہے اور یہ وہ یادگار دن ہے جب پاکستان دنیا کے سامنے پہلی اسلامی ایٹمی قوت بن کر ابھرا۔ بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے دورِ حکومت میں پاکستان نے 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کیے جس کے بعد اس دن کو یوم تکبیر کے نام سے یاد رکھا جاتا ہے۔ یوم تکبیر کی مناسبت سے مختلف کانفرنس اور تقریبات کا بھی انعقاد کیا گیا ہے جس میں اس تاریخی دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی جائے گی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟