25 جون 2019
ورلڈکپ،آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 308 رنز کا ہدف

ورلڈکپ،آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 308 رنز کا ہدف

بہتر آغاز ملنے کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم محمد عامر کی شاندار بولنگ کے باعث 49 اوورز میں 307 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔محمد عامر نے اپنے کیریئر کی شاندار بولنگ کرتے ہوئے پہلی مرتبہ ایک روزہ میچوں میں 5 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا اور آسٹریلیا کو 307 رنز تک محدود کیا۔ٹاؤنٹن  کے کاؤنٹی کرکٹ گراؤنڈ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور کہا کہ پچ پر گھاس اور نمی کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ آسٹریلیا نے 43 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنا لیے ہیں۔میچ کا باقاعدہ آغاز ہوا تو آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں اطراف اسٹروکس کھیلے۔ کینگروز کو پہلا نقصان 146 رنز پر ہوا جب ایرون فنچ 82 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ڈیوڈ وارنر 107 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔اسٹیون اسمتھ 10 اور گلین میکسویل نے 20 رنز بنائے جب کہ عثمان خواجہ نے 18 رنز کی اننگز کھیلی۔ دونوں بلے بازوں نے دباؤ میں آئے بغیر جارحانہ انداز اپنایا اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلتے ہوئے کریز پر موجود ہیں۔قومی ٹیم میں ایک اور آسٹریلوی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، اسپنر شاداب خان کی جگہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گرین شرٹس میں شامل ہیں، جب کہ انجری کے شکار مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا کی جگہ شان مارش اور کین رچرڈسن کو گیارہ رکنی آسٹریلوی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ٹیم پاکستان کے ٹورنامنٹ کی سب سے مضبوط ٹیم انگلینڈ کو زیر کرنے کے بعد حوصلے بلند ہیں، بیٹسمین فارم میں ہیں بولرز بھی ردھم حاصل کرچکے ہیں۔قومی ٹیم امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، آصف علی، وہاب ریاض، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور محمد عامر پر مشتمل ہے۔ آسٹریلوی ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، کپتان ایرون فنچ، عثمان خواجہ، اسٹیون اسمتھ، شان مارش، گلین میکسویل، الیکس کیری، نیتھن کولٹر نیل، پیٹ کمنس، مچل اسٹارک اور کین رچرڈسن شامل ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟