23 جولائی 2019
تازہ ترین
 پاکستان کا اقوام متحدہ کی مقبوضہ کشمیر سے متعلق دوسری رپورٹ کا خیرمقدم

 پاکستان کا اقوام متحدہ کی مقبوضہ کشمیر سے متعلق دوسری رپورٹ کا خیرمقدم

 پاکستان نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ہائی کمشنر کی مقبوضہ کشمیر سے متعلق دوسری رپورٹ کا خیرمقدم کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ہائی کمشنر کی مقبوضہ کشمیر سے متعلق دوسری رپورٹ کا خیرمقدم کیا ، جس میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے احترام پر زور دیا گیا ۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ ہائی کمشنر کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن کے قیام کی سفارش کا خیر مقدم کرتے ہیں، رپورٹ میں پیلٹ گنز کے استعمال سمیت قابض افواج کی بربریت کا حوالہ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے حالات میں کوئی مماثلت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر دنیا میں سب سے زیادہ عسکری مداخلت والا خطہ ہے جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان غیر ملکی سیاحوں کیلئے کھلے ہیں، مسئلہ کشمیر کا واحد حل عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دینا ہے۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل نے کشمیر پر 2019 کی رپورٹ جاری کی ، جس کی تیاری میں مقبوضہ کشمیر کی تنظیم جموں کشمیر کولیشن سول سوسائٹی (جے کے سی سی ایس) نے اہم کردار ادا کیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی حراست اور جبری ہتھکنڈے استعمال کرتی ہے، 2018 میں 160 لوگوں کو شہید اور 1253 کو نابینا کیا گیا، بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں بے انتہا اضافہ ہوا ہے جس پر شدید تشویش ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟