17 اپریل 2021
تازہ ترین
 پاکستان کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات

 پاکستان کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات

سیمی فائنل میں رسائی کیلئے پاکستان کی نگاہیں انگلینڈ ونیوزی لینڈ کے میچ پر مرکوز ہیں جبکہ بدھ کے روز میزبان ٹیم کی شکست راستے کا ایک پتھر ہٹا دے گی۔ انگلینڈ کی بھارت سے شکست پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات میں اضافہ کر سکتی تھی، مگر  اس میچ  نے پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال میں اگر مگر کا چکر بڑھا دیا۔ اس وقت دفاعی چیمپئن آسٹریلیا 8 میچز میں 14پوائنٹس کے ساتھ کوالیفائی کرنے والی واحد ٹیم اور جنوبی افریقہ کیخلاف غیر اہم میچ باقی ہے، پاکستان کے اس وقت 9 پوائنٹس اور بنگلہ دیش سے میچ ہونا ہے، 10پوائنٹس کے حامل انگلینڈ کو اپنے آخری مقابلے میں بدھ کو چیسٹرلی سٹریٹ میں نیوزی لینڈ کا سامنا کرنا ہوگا۔ میزبان ٹیم کو شکست اور پاکستان جمعے کو لارڈز میں بنگلہ دیش پر فتح حاصل کرلے تو 11پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لے گا، اگر انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو مات دیدی اور پاکستان نے ٹائیگرزکو ہرا دیا تو گرین شرٹس اور کیویز کے 11،11 پوائنٹس اور فیصلہ نیٹ رن ریٹ پر ہوگا، اس وقت نیوزی لینڈ کا رن ریٹ پاکستان سے بہتر ہے۔ 7 پوائنٹس کا حامل بنگلہ دیش بھی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر نہیں لیکن اس کیلئے اسے منگل کو بھارت اور پھر جمعے کو پاکستان کو بھی مات دینے کے ساتھ انگلینڈ کی نیوزی لینڈ سے شکست کی دعاکرنا ہوگی۔ بھارت نے 7 میچز کھیلے اور11 پوائنٹس ہیں، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے میچز باقی ہیں، ایک فتح بلو شرٹس کو رن ریٹ کی محتاجی سے آزاد کر دے گی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟