17 اگست 2019
تازہ ترین
پاکستانی فلم انڈسٹری کا ا گلا سپر ہیرو کون؟

پاکستانی فلم انڈسٹری کا ا گلا سپر ہیرو کون؟

نامور پاکستانی اداکار فواد خان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پرگردش کررہی ہے جس میں وہ سپر ہیرو کے روپ میں نظر آرہے ہیں۔ اداکارہمایوں سعید، سائرہ شہروز اورشہریارمنور کی رواں سال ریلیز ہونے والی فلم پراجیکٹ غازی کو پاکستان کی پہلی سپر ہیرو فلم قرار دیا گیا تھا اور اب یہ سلسلہ رکنے والا نہیں ہے، پاکستان کے نامور اداکار فواد خان کے بارے میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے ا گلے سپر ہیرو بنیں گے۔ سوشل میڈیا پرفواد خان کی ایک  تصویر گردش کررہی ہے جس میں وہ سپرہیروکے لباس میں نظرآرہے ہیں اس تصویرکو سٹائلسٹ شمل قریشی نے سپرہیرو کے ہیش ٹیگ کے ساتھ اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئرکرایا ہے۔ شمل قریشی کے تصویرشیئر کرانے کے بعد سوشل میڈیا پرخبریں گردش کررہی ہیں کہ فواد خان اگلی فلم میں سپرہیرو کے روپ میں نظر آسکتے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟