25 مئی 2019
تازہ ترین
پاکستان ہاکی ٹیم  کیلئے ایک اور بری خبر

پاکستان ہاکی ٹیم  کیلئے ایک اور بری خبر

 پاکستان ہاکی ٹیم کے ٹوکیو اولمپک گیمزمیں شرکت کے امکانات تقریبا ختم ہوگئے ہیں۔ قومی کھیل ہاکی کے لئے ایک اور بری خبر  سامنے آگئی، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پری کوالیفائنگ رائونڈ میں پاکستان کو شامل نہیں کیا، پری کوالیفائنگ رائونڈ 15جون سے فرانس میں شروع ہورہا ہے، عالمی فیڈریشن نے پرو ہاکی لیگ میں عدم شرکت پر پاکستان کو کوالیفائنگ رائونڈ میں شامل نہیں کیا، لیگ میں عدم شرکت  پر ایف آئی ایچ نے 25ملین کا جرمانہ بھی کیا تھا۔ دوسری جانب صدر پی ایچ ایف آصف باجوہ کا موقف  بھی سامنے آگیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ پاکستان ٹوکیو اولمپکس  کے لئے پری کوالیفائنگ رائونڈ کھیلے، اس سلسلے میں ایف آئی ایچ کو خط لکھ رہے ہیں کہ  اگر پاکستان کے لئے کوئی جگہ بنتی ہے تو موقع دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ذاتی طور پراسلام آباد جاکر حکومتی شخصیات کے سامنے  اس مسئلے کو اٹھائوں گا،امید ہے حل نکل آئے گا،جو کچھ بھی ہوا وہ ناقص پلاننگ کے باعث ہوا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟