22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
پاکستان 1992 کی تاریخ دہراسکتا ہے، وقاریونس

پاکستان 1992 کی تاریخ دہراسکتا ہے، وقاریونس

 سابق قومی کپتان وقار یونس نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم سخت محنت کرے تو ورلڈ کپ 1992 کی تاریخ دوبارہ دہرا سکتی ہے، ماضی کے عظیم فاسٹ بائولر کے مطابق عمران خان کی قیادت میں گرین شرٹس نے پہلی بار عالمی کپ جیت کر پوری دنیا کو حیران کر دیا تھا، اب بھی پاکستانی ٹیم اسی طرح کا سرپرائز دے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فٹنس مسائل کی وجہ سے مجھے آسٹریلیا سے وطن واپس آنا پڑا جس کی وجہ سے 1992 کے ورلڈ کپ کے دوران ایکشن میں دکھائی نہیں دے سکا تھا، تاہم مجھے اچھی طرح یاد ہے جب ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان آئی تو پورا ملک سڑکوں پرآ گیا تھا اور ہر طرف خوشی کا سماں تھا، گرین شرٹس اس دفعہ بھی یہ خوشیاں لوٹاسکتے ہیں لیکن اس کیلئے کھلاڑیوں کو زیادہ محنت کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کا مثبت پہلو یہ ہے کہ ٹیم نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ بیٹسمینوں کی عمدہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے یہ وثوق سے کہا جا سکتا ہے کہ سرفراز الیون 300 سے زیادہ رنزکرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔ بابراعظم، حارث سہیل، فخر زمان اور امام الحق کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ ٹاپ فور بیٹسمین بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے ہائی سکورکر رہے ہیں، تاہم پاکستانی ٹیم کے لئے سب سے بڑا مسئلہ خراب فیلڈنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہاب ریاض اور محمد عامر کے آنے سے پاکستان ٹیم کا بائولنگ کا شعبہ خاصا مضبوط ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی اور محمد حسنین باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور وہ دونوں کو ورلڈ کپ میں کھیلتے ہوئے دیکھنے کے لئے بیتاب ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟