05 دسمبر 2021
تازہ ترین
پاک بھارت میچ، وقار یونس کا شعیب کو ڈراپ کرنے کا مشورہ

پاک بھارت میچ، وقار یونس کا شعیب کو ڈراپ کرنے کا مشورہ

 وقار یونس نے شعیب ملک کو ڈراپ کرنے کا مشورہ دیدیا جبکہ سابق کپتان و کوچ نے کہا ہے کہ روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کو 4 پیسرز اور سپنر شاداب خان کے ساتھ میدان میں اترنا چاہئے۔ آئی سی سی کیلئے اپنے کالم میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں گرین شرٹس کو اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا  کہ میرے خیال میں پاکستان کو 4 پیسرز اور ایک سپنر  کے ساتھ میدان میں اترنا چاہئے، اس کیلئے شعیب ملک کو ڈراپ  کیا جا سکتا ہے، بیٹسمین کوشش کریں کہ ایسے سٹروکس نہ کھیلیں کہ گیند سیدھی فیلڈرز کے ہاتھوں میں جائے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟