20 اکتوبر 2019
تازہ ترین
پاک بھارت میچ، انتظامیہ کی گرائونڈ سکھانے کی کوشش

پاک بھارت میچ، انتظامیہ کی گرائونڈ سکھانے کی کوشش

مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گرائونڈ میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی تاہم بارش سے متاثر گرائونڈ کو خشک کرنے کے لئے رات گئے انتظامیہ نے کام جاری رکھا۔ مانچسٹر میں ان دنوں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور برطانوی محکمہ موسمیات کی جانب سے آج  بھی بارش کا پچاس فیصد امکان ظاہر کیا ۔ گزشتہ روز بھی مانچسٹر میں تیز بارش ہوئی جو کہ رات گئے تھم گئی جس کے بعد گرائونڈ سٹاف نے فلڈ لائٹس آن کر کے گرائونڈ کو سکھانے کے لئے رات گئے کام جاری رکھا۔ تاہم آج صبح سویرے سے مانچسٹر کا موسم سرد اور خشک ہے۔ دوسری جانب مانچسٹر کی مساجد میں پاک بھارت میچ میں پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے ئیے نماز فجر میں دعائیں مانگی گئیں۔ ادھر بھارت کے خلاف ورلڈ کپ میچ سے قبل کھلاڑیوں نے مانچسٹر میں تین دن انتہائی مصروف گزارے۔ کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن کے بعد مختلف تقاریب میں شرکت کی جہاں  پرستاروں نے کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو خوب وائرل ہیں۔ ایک تصویر میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ساتھ وہاب ریاض بھی نمایاں ہیں ج کہ ایک فاسٹ فوڈ کے افتتاح میں کپتان سرفراز احمد بھی موجود ہیں۔ مانچسٹر میں ہزاروں لوگ میچ دیکھنے کے لئے موجود ہیں جہاں رات بھر مختلف سڑکوں اور پاکستانی ریسٹورنٹس میں بھی رش دیکھنے کو ملا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟