20 اکتوبر 2019
تازہ ترین
پاک بھارت ٹاکرا، قومی فنکار بھی پرجوش

پاک بھارت ٹاکرا، قومی فنکار بھی پرجوش

کرکٹ ورلڈ کا سب سے مقابلہ جس کا انتظار صرف پاکستان بھارت کے لوگوں کو نہیں بلکہ دنیا بھر کے شائقین کو رہتا ہے آج ہونے جارہاہے، اس موقع پر جہاں پوری قوم پاکستان کی جیت کے لئے دعا گو ہے وہیں شوبز فنکاروں نے بھی قومی ٹیم کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا  اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ میچ ہم ہی جیتیں گے۔ نامور پاکستانی گلوکار علی حیدر نے قومی ٹیم کے لئے ویڈیو پیغام جاری کیا ، جس میں انہوں نے پاکستانی ٹیم کی جیت کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم سرخرو ہو اورد نیا بھر میں ہمارے پاکستان کا نام روشن ہو۔ خوبرو اداکارہ ریما  نے بھی قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لئے ویڈیو پیغام جاری کیا۔ جس میں انہوں نے ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمت ، جذبے اور حوصلے سے کھیلئے گا، انشا اللہ جیت کا تاج آپ ہی کے سر ہوگا پاکستان زندہ باد۔ گلوکار وارث بیگ نے بھی قومی ٹیم کے لئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، جیت ہار اللہ کے ہاتھ میں ہے، کھیل کو کھیل ہی سمجھیں کیونکہ ہماری پاکستانی قوم بہت جذباتی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟