25 مئی 2019
تازہ ترین
پی سی بی نے جونیئر سلیکشن کمیٹی کو فارغ کردیا

پی سی بی نے جونیئر سلیکشن کمیٹی کو فارغ کردیا

 پی سی بی نے باسط علی  کی سربراہی میں کام کرنے والی جونیئر سلیکشن کمیٹی کو فارغ کردیا۔  باسط علی، فرخ زمان، عامر نذیر، علی ضیا،  ثنااللہ بلوچ کا پی سی بی کے ساتھ پانچ مئی تک کا معاہدہ تھا جس میں توسیع نہیں کی گئی۔ اب کرکٹ بورڈ اگلے ماہ نئے سلیکٹرز کا انتخاب کرے گا۔ انضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی  قومی سینئر سلیکشن کمیٹی کے اراکین کے معاہدوں میں جولائی کے وسط تک پہلے ہی توسیع کی جاچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر اکیڈمیز ، گیم ڈویلپنٹ مدثر نذر سمیت کئی ملازمین کو کنٹریکٹ میں توسیع کے لیٹر جاری کر دیئے گئے ہیں۔ مدثر نذر کے ساتھ  ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز ہارون رشید کے معاہدے میں بھی ایک سال کی توسیع کردی گئی ۔ معاہدے میں توسیع  پانے والے دوسرے ملازمین میں علی ضیا ، خیام قیصر ، کرنل (ر)اشفاق احمد ، شفیق پاپا ،آغا زاہد  شامل ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟