02 دسمبر 2021
تازہ ترین
پی سی بی کی کھلاڑیوں کو سرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایت

پی سی بی کی کھلاڑیوں کو سرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایت

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہراسگی کے واقعات پیش آنے کے بعد کھلاڑیوں کو اپنی سرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق انگلینڈ میں قومی کرکٹرز کے ساتھ ہراسگی کے واقعات پر کرکٹ بورڈ بھی پریشان ہے اور بورڈ نے کھلاڑیوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے اجتناب برتنے کی ہدایت کی ۔ بورڈ کی ہدایت کے مطابق اگر کسی بھی کھلاڑی کا باہر نکلنا ضروری ہے تو سیکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ نکلیں۔ بورڈ نے کھلاڑیوں کو باہر نکلنے کے لئے مقامی سیکیورٹی اہلکاروں اور مینجمنٹ کو آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی ۔   قومی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں 23 جون کو جنوبی افریقہ سے مدمقابل ہوگی، لیکن اس سے قبل پی سی بی نے ہراسگی کے واقعات پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات کسی منصوبہ بندی کے تحت ہو رہے ہیں۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق کرکٹ ٹیم کو اس وقت حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے، ٹیم پاکستان ورلڈ کپ سے باہر نہیں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کی حفاظت پی سی بی کی ذمہ داری ہے جو پوری کی جائے گی، ہراسگی کے واقعات ناقابل برداشت اور افسوسناک ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟