17 اگست 2019
تازہ ترین
وسیم اکرم بیٹے کی گریجویشن مکمل ہونے پر خوش

وسیم اکرم بیٹے کی گریجویشن مکمل ہونے پر خوش

 قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے بیٹے کی گریجویشن مکمل ہونے کی خوشی میں سوشل میڈیا پر جذبات کا اظہار کیا۔ سابق سٹار کرکٹر وسیم اکرم نے بیٹے کی گریجویشن مکمل ہونے پر فخر محسوس کرتے ہوئے ٹویٹر پر تقریب کی ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے بیٹے سند وصول کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سابق کپتان نے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ  والدین اولاد کو سب سے بڑا تحفہ جو دے سکتے ہیں وہ تعلیم ہے اور آج تمہاری وجہ سے بہت فخر ہے، یہ دنیا تمہارے قدموں میں ہے جس کی بنیاد ڈل چکی ہے۔  انہوںنے آخر میں لکھا کہ مجھے امید ہے کہ تم اپنے خوابوں کو پورا کروگے اور خوشیوں سے بھرا مستقبل بنائو گے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟