وٹس ایپ کا صارفین پر فیس نافذ کرنے کا اعلان

وٹس ایپ کا صارفین پر فیس نافذ کرنے کا اعلان

 پیغام رسانی کی مشہور موبائل ایپلیکیشن وٹس ایپ نے صارفین پر فیس نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وٹس ایپ حکام نے کہا ہے کہ لندن میں ایپلیکیشن استعمال کرنے والے صارفین کو رقم ادا کرنا ہوگی۔ رقم کی ادائیگی فیس بک سسٹم کے تحت ہوگی جس کی آزمائشی سروس برطانیہ میں ہوگی۔ کامیابی کے بعد اسے دنیا بھر میں متعارف کرایا جائے گا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا کہ صارفین فیس ماہانہ ادا کرینگے یا سال میں ایک بار رقم ادا کریں گے۔ وٹس ایپ کے آپریٹنگ چیف آفیسر ماٹ آئیڈیما کے مطابق صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے ماہرین کی خدمات لے رہے ہیں، جنہیں تنخواہ نہیں دینگے بلکہ لندن کے صارفین سے حاصل ہونے والی رقم سے ہی انہیں تنخواہیں دی جائیں گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ لندن اور ڈبلن میں صارفین دو دہائیوں سے واٹس ایپ استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیس بک جلد ہی وٹس ایپ موبائل سے رقم ادائیگی کے لئے نئی ایپلیکیشن اور طریقہ کار رواں سال کے آخر تک متعارف کرائے گا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟