22 جولائی 2019
تازہ ترین
ورون کی شادی کے باعث  سٹریٹ ڈانسر کی ریلیز میں تاخیر

ورون کی شادی کے باعث  سٹریٹ ڈانسر کی ریلیز میں تاخیر

ممبئی بالی وڈ اداکار ورون دھون نے شادی کے باعث اپنی فلم سٹریٹ ڈانسر کی ریلیز کی تاریخ آگے بڑھادی۔ بالی وڈ میں آج کل اداکار ورون دھون اور ان کی دیرینہ دوست نتاشا دلال کی شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ ورون دھون بھی اپنی شادی کو لے کر اتنے پرجوش ہیں کہ انہوں نے شادی کی وجہ سے اپنی نئی فلم سٹریٹ ڈانسر کی ریلیز کی تاریخ ہی آگے بڑھادی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پہلے فلم نومبر میں ریلیز ہونی تھی لیکن ورون دھون نے فلم کے ہدایت کار ریموڈی سوزا سے درخواست کی ہے کہ وہ فلم کو اگلے سال جنوری میں ریلیز کریں کیونکہ وہ دسمبر میں اپنی دیرینہ دوست نتاشا دلال کے ساتھ شادی کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ ورون دھون اور نتاشا دلال گزشتہ کئی برسوں سے ایک ساتھ ہیں، دونوں نے اپنے رشتے کو کبھی میڈیا سے چھپانے کی کوشش نہیں کی اور دونوں کئی مواقع پر ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے نظر آئے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟