17 نومبر 2019
تازہ ترین
ورلڈکپ سیمی فائنل کیلئے لائن اپ مکمل

ورلڈکپ سیمی فائنل کیلئے لائن اپ مکمل

 کرکٹ ورلڈکپ 2019 کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا جس کے بعد سیمی فائنل میں ایک دوسرے سے ٹکرانے والی ٹیموں کا بھی فیصلہ ہوگیا۔ پوائنٹس ٹیبل پر موجود پہلی اور چوتھی ٹیم سیمی فائنل میں مدمقابل ہوگی جبکہ دوسرا سیمی فائنل دوسری اور تیسری پوزیشن پر موجود ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس وقت بھارت 15 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جس کا سیمی فائنل میں ٹاکرا چوتھے نمبر پر موجود نیوزی لینڈ سے 9 جولائی کو مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گرائونڈ میں ہوگا، میچ میں بارش کی صورت میں 10 جولائی کو ریزور ڈے رکھا گیا ہے۔ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل 11 جولائی کو میزبان انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان برمنگھم کے ایجبسٹس گرائونڈ میں ہوگا اور بارش یا کسی اور وجہ سے میچ نہ ہونے کی صورت میں اگلے روز میچ ریزور ڈے رکھا گیا ہے۔ ایونٹ کا فائنل 14 جولائی کو لندن کے لارڈز سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟