22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
ورلڈکپ سے قبل آج مزید 2 وارم اپ میچز ہونگے

ورلڈکپ سے قبل آج مزید 2 وارم اپ میچز ہونگے

ورلڈکپ 2019 سے قبل وارم اپ میچز کا سلسلہ جاری ہے اور آج مزید 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ سائوتھ ایمٹن میں مقامی وقت کے مطابق ساڑھے دس بجے آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ دوسرا میچ میزبان انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان اوول میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیمیں اپنا پہلا پہلا وارم اپ میچ جیت چکی ہیں جبکہ سری لنکا اور انگلینڈ کو اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلیا نے انگلینڈ اور افغانستان نے پاکستان کو وارم میچ میں شکست دی تھی جبکہ جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو باآسانی ہرایا تھا۔ ورلڈکپ سے قبل آخری دو وارم اپ میچز کل ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش ، انڈیا کے درمیان کھیلے جائیں گے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟