25 جون 2019
ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈکپ 2019 کے لئے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس کے دوران ورلڈکپ 2019 کے لئے 15 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔ انضمام الحق کے مطابق ورلڈکپ کے لئے قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، جنید خان کی جگہ محمد عامر، فہیم اشرف کی جگہ وہاب ریاض اور یاسر شاہ کی جگہ شاداب خان کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ۔  چیف سلیکٹر کے مطابق ورلڈکپ ٹیم  میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، حارث سہیل، آصف علی، عماد وسیم، حسن علی، محمد عامر، وہاب ریاض، محمد حسنین، شاداب خان اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔  انہوں نے کہا کہ محمد عامر کا نام پہلے اعلان کردہ ٹیم میں نہیں تھا، تاہم وہ سینئر بائولر ہیں اور انہیں انگلینڈ میں کھیلنے کا وسیع تجربہ ہے، ان کا اکانومی ریٹ اچھا ہے۔  انہوں نے کہا کہ محمد عامر اور وہاب ریاض کی شکل میں تجربہ ٹیم میں آئے گا۔  عابد علی کو باہر کرنا اتنا آسان نہیں تھا لیکن آصف علی نے انگلینڈ میں اچھی بیٹنگ کی اور انگلینڈ کی پچز اور کنڈینشن جو نظر آرہی اس میں چھٹے ساتویں نمبر پر ایسا پلیئر ضرور ہونا چاہئے جو رنز کرسکے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟