22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
ورلڈ کپ سکواڈ میں آصف علی اور محمد عامر کی شمولیت کا فیصلہ

ورلڈ کپ سکواڈ میں آصف علی اور محمد عامر کی شمولیت کا فیصلہ

 قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، کپتان سرفراز احمد اور چیف سلیکڑ انضمام الحق کی ورلڈ کپ سکواڈ کے لئے مشاورت مکمل ہوگئی ۔ سلیکٹرز نے  جارح مزاج بلے باز آصف علی اور تجربہ کار فاسٹ بائولر محمد عامر پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔ ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل فہیم اشرف اور اوپننگ بلے باز عابد علی کی جگہ محمد عامر اور آصف علی 15 رکنی ٹیم ورلڈکپ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ آصف علی نے سائوتھیمپٹن کے دوسرے ون ڈے میں 36 گیندوں پر 51 اور برسٹل کے تیسرے ون ڈے میں 43 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیل کر ورلڈ کپ سکواڈ میں اپنی سیٹ کنفرم کروا لی۔ دوسری جانب  فاسٹ بائولر محمد عامر جو چیچک کے باعث ان دنوں قومی ٹیم سے علیحدہ کر دیئے گئے ہیں لندن میں زیر علاج ہیں۔ ان کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ  انگلینڈ کے خلاف بائولرز کی ناقص پرفارمنس نے ان کا راستہ صاف کر دیا ہے۔  51 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 32.85 کی اوسط سے 60 وکٹیں لینے والے محمد عامر جو آخری 14 بین الاقوامی میچوں میں محض پانچ وکٹیں ہی لے سکے تھے، انگلینڈ کے خلاف آخری دو ون ڈے میچز یا ورلڈ کپ ورام اپ میچز میں کھیلے بنا ہی براہ راست میگا ایونٹ میں اپنی جگہ بنا چکے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟