22 اپریل 2021
تازہ ترین
 افغانستان کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

 افغانستان کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

ورلڈکپ کے 36ویں میچ میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔  لیڈز میں کھیلے جارہے کرکٹ ورلڈکپ کے 36ویں میچ میں افغانستان کے ٹیم کے کپتان گل بدین نائب نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ دوسری جانب وہاب ریاض فٹنس مسائل کے باوجود ٹیم میں شامل کئے گئے ہیں، ٹیم مینجمنٹ نے اہم میچ کے سبب وہاب ریاض کو آرام نہ دینے کا فیصلہ کیا۔ ٹاس کے وقت بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہم بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے لیکن ٹاس کا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتا تاہم ہماری بائولنگ لائن اچھی ہے اور ہم افغانستان کو کم سے کم سکور پر روکنے کی کوشش کریں گے جبکہ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ افغانستان ٹیم کے کپتان گل بدین نائب نے کہا کہ اچھا ٹوٹل بناکر پاکستان کو دبائو میں لانے کی کوشش کریں گے اور پاکستان کو ہرانے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟