16 ستمبر 2019
تازہ ترین
ٹور آف کیلیفورنیا سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ کیواگنا کے نام

ٹور آف کیلیفورنیا سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ کیواگنا کے نام

ٹور آف کیلیفورنیا سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ کیواگنا نے جیت لیا، رائیڈرز کی ٹکر نے ایونٹ کو سنسنی خیز بنا دیا۔ امریکا کے سائیکلنگ ٹریک پر دنیا بھر کے رائیڈرز ان ایکشن ہوئے، ٹور آف کیلیفورنیا کا تیسرا رائونڈ سائیکلسٹس کا مشکل امتحان ثابت ہوا جس میں زور، کنٹرول اور پھرتی کا کمال مظاہرہ کیا گیا۔ فرانس کے ریمی کیواگنا نے پہلی پوزیشن حاصل کی، دو سو آٹھ کلومیٹر کا فاصلہ پانچ گھنٹے، چوالیس منٹ اور بائیس سیکنڈ میں طے کیا۔ رائیڈرز کی ٹکر نے ایونٹ کو اعصاب شکن بنا دیا۔ پانچویں مرحلے میں رائیڈرز دوسو چودہ اعشاریہ پانچ کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے، امریکی سائیکلسٹ تیجے وین گارڈرن کی مجموعی برتری برقرار ہے۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟