وومن فٹبال ورلڈکپ، نائیجریا کی کوریا کو شکست

وومن فٹبال ورلڈکپ، نائیجریا کی کوریا کو شکست

وومن فٹبال ورلڈکپ میں نائیجریا نے کوریا کے خلاف 0-2 کی فتح سمیٹ کر ایونٹ میں پہلی کامیابی اپنے نام کر لی۔ دنیا کے ہردلعزیز کھیل فٹبال میں خواتین کے عالمی مقابلے جاری ہیں جن میں ورلڈکپ گروپ اے میں نائیجریا اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ نائیجریا کی ناتجربہ کار ٹیم کو حریف کھلاڑی کے اون گول نے برتری دلائیانتیس منٹ کے اسی گول اور سبقت پر پہلے ہاف کا اختتام ہوا۔ دوسرے ہاف کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا، دونوں ٹیموں نے تابڑ حملے کئے 75ویں منٹ گول سے نائیجریا کا سکور دو صفر ہو گیا۔ اسی سکور نے نائیجریا کو وومن ورلڈکپ میں پہلی کامیابی دلا دی، دوسری جانب جنوبی کورین ٹیم شکست کھانے کے باوجود پری کوارٹر فائنل تک رسائی پا لی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟