18 اکتوبر 2019
تازہ ترین
نئی ون ڈے رینکنگ جاری،  پاکستان  کا چھٹا نمبر

نئی ون ڈے رینکنگ جاری،  پاکستان  کا چھٹا نمبر

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کا ٹاپ پوزیشن پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔ ون ڈے رینکنگ میں بھارت دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے، آسٹریلیا چوتھے، جنوبی افریقہ پانچویں، پاکستان چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور افغانستان دسویں نمبر پر موجود رہا۔ بیٹسمینوں میں بھارتی کپتان کوہلی سرفہرست ہیں، ہم وطن روہت شرما دوسرے اور پاکستان کے بابر اعظم تیسرے نمبر پر ہیں، جنوبی افریقی کپتان فاف ڈو پلیسی چوتھے، کیوی روس ٹیلر پانچویں، ولیمسن چھٹے، آسٹریلوی ڈیوڈ وارنر ساتویں، انگلش جوئے روٹ آٹھویں، جنوبی افریقی کوئنٹن ڈی کک نویں اور انگلینڈ کے جیسن روئے دسویں درجے پر ہیں۔ بائولرز میں بھارتی جسپریت بمرا پہلے، کیوی ٹرینٹ بولٹ دوسرے، جنوبی افریقی کاگیسو ربادا تیسرے نمبر پر ہیں، آسٹریلوی پیٹ کمنز چوتھی، جنوبی افریقی عمران طاہر پانچویں، افغانی مجیب الرحمن چھٹی، انگلش کرس ووئیکس ساتویں، آسٹریلوی مچل سٹارک آٹھویں، افغانی راشد خان نویں اور کیوی میٹ ہنری دسویں پوزیشن پر رہے۔ آل رائونڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ٹاپ پر ہیں، انگلینڈ کے بین سٹوکس دوسرے، افغانی محمد نبی تیسرے، پاکستان کے عماد وسیم چوتھے اور افغانی راشد خان پانچویں درجے پر رہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟