05 دسمبر 2019
تازہ ترین
ولی حامد کے پنجابی گیت کا نیا ویڈیو ریلیز

ولی حامد کے پنجابی گیت کا نیا ویڈیو ریلیز

گلوکار ولی حامد علی خان نے اپنے پنجابی گیت کا نیا ویڈیو ریلیز کر دیا۔ انہوں نے اپنے نغمے کی ویڈیو ریکارڈنگ بیرون ملک کی جہاں انہوں نے دلکش مناظر کی منظر کشی کی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ولی حامد علی خان نے کہا ہے  کہ میں اپنی خاندانی روایت سے ہٹ کر آج کے دور کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید انداز میں پنجابی گیت تیار کیا ، جس میں فنی مہارت کا عکس بھی نظر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان کے گیت بہت پسند کئے جا رہے ہیں جس پر وہ بے انتہا خوش ہیں۔ واضح رہے کہ کلاسیکی گلوکار حامد علی خان کے بیٹے ولی حامد نے اپنی فنی صلاحیتوں اور محنت کے سبب میوزک انڈسٹری میں خاصا مقام پیدا کیا اور اب وہ محض کلاسیکی کی بجائے جدید دور کے ہم آہنگ ہو کر موسیقی ترتیب دیتے نظر آتے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟