24 اگست 2019
تازہ ترین
وفاقی کابینہ نے ایمنسٹی  سکیم کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے ایمنسٹی  سکیم کی منظوری دے دی

 وفاقی کابینہ نے ایمنسٹی  سکیم کی منظوری دے دی جسے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نافذ کیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران ایمنسٹی اسکیم پر بریفنگ دی گئی اور کابینہ نے اتفاق رائے سے اس کی منظوری دے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم کی منظوری کے بعد اسے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نافذ کیا جائے گا اور آج ہی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ایمنسٹی اسکیم کا صدارتی آرڈیننس جاری کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں رہنے والے 4 فیصد ٹیکس ادا کر کے اثاثے ظاہر کر سکتے ہیں، بیرون ملک رہائش پذیر افراد بھی 6 فیصد ٹیکس ادا کر کے اپنے اثاثے ظاہر کرسکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم 30 جون 2019 کو ختم ہوجائے گی، اس میں توسیع نہیں کی جاسکے گی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟