22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
ڈوبتے لوگوں کو تیر کر  بچانے والی لائف بوائے

ڈوبتے لوگوں کو تیر کر  بچانے والی لائف بوائے

 سمندری لہروں کے دوش پر ڈوبتے شخص کے لئے ہر لمحہ قیمتی ہوتا ہے۔ وقت کی اسی تنگی کے پیش نظر ایک لائف بوائے (پیراکیہ تختہ) بنایا گیا جو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اس شخص تک پہنچتا ہے اور اسے وہاں سے ساحل تک پہنچا دیتا ہے۔ اب کشتی الٹ جائے یا سمندر میں کوئی توازن کھودے تو ڈولفن ون نامی یہ ایجاد اسے  بچا سکتی ہے۔ یہ لائف بوائے اتنا بڑا اور موثر ہے کہ ایک نیم بے ہوش شخص کو سہار کر دوبارہ کنارے تک پہنچا سکتا ہے۔ اس پر لگے طاقتور پروپیلر 15 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے اسے آگے کی جانب دھکیلتے ہیں جبکہ اس کا کل وزن 13 کلوگرام ہے۔ اسے کنارے پر رہنے والا شخص کسی تار کے بغیر ریموٹ کنٹرول سے قابو کر سکتا ہے۔ تاہم وائرلیس نظام کا دائرہ 500 میٹر تک ہے۔ اگر لہریں اسے پلٹ بھی دیں تب بھی یہ اپنی ساخت کے لحاظ سے کام کرتا رہتا ہے۔ دھند میں نشاندہی کرنے والی دو عدد لائٹیں بھی لائف بوائے پر لگائی گئی ہیں۔ اس پر نصب تیز رفتار پنکھڑیاں کچھ اس طرح لگائی گئی ہیں کہ تیرنے والا زخمی نہیں ہوتا نہ ہی پروپیلر سمندری گھاس وغیرہ میں الجھتے ہیں۔ اسے ہانگ کانگ کی کمپنی اوشن الفا نے بنایا ہے لیکن اس کی قیمت بہت زیادہ ہے جو اب تک کی معلومات کے تحت 5 ہزار 500 ڈالر ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟