29 نومبر 2021
تازہ ترین
وائرل ویڈیو پر شعیب ملک کی وضاحت

وائرل ویڈیو پر شعیب ملک کی وضاحت

ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ میں صفر پر آئوٹ ہونے والے قومی ٹیم کے تجربہ کار آل رائونڈر شعیب ملک نے وائرل ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے کہا  کہ ویڈیو 13 جون کی ہے میچ سے پہلے والی رات کی نہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت سے ذلت آمیز شکست کے بعد شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی ہوٹل پر دوستوں کے ساتھ سامنے آنے والی ایک ویڈیو پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ویڈیو کے حوالے سے شعیب ملک نے اپنی ایک ٹویٹ میں وضاحت دی کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو 13 جون کی ہے، 15 جون کی نہیں۔ شعیب ملک لکھتے ہیں کہ20 سال سے ملک کی خدمت کررہا ہوں، دکھ ہے کہ ذاتی زندگی کے معاملات کی بھی وضاحت دینا پڑتی ہے۔ انہوں نے وضاحت دی کہ سوشل میڈیا پر ہوٹل کی وائرل ویڈیو 15 جون کی نہیں  بلکہ 13 جون کی ہے، اس سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی کہا تھا کہ میچ کی رات کسی کھلاڑی نے کرفیو ٹائم کی خلاف ورزی نہیں کی۔ انہوں نے بتایا کہ کھلاڑی اپنے اہلخانہ کے ساتھ میچ سے دو روز قبل مینجمنٹ سے اجازت لےکر باہر گئے تھے، میچ کی رات تمام کھلاڑی ٹائم کے مطابق اپنے ہوٹل میں موجود تھے۔ ادھر فاسٹ بائولر محمد عامر نے بھی ایک ٹوہٹر پیغام میں کہا ہے کہ شائقین پرفارمنس پر تنقید کرنے کا حق رکھتے ہیں مگر کھلاڑی کے لئے نازیبا الفاظ استعمال نہ کریں،  ٹیم کم بیک ضرور کرے گی عوام کی سپورٹ کی ضرورت ہے ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟